ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناور کے کاسرکوڈ سمندر سے ایک نامعلوم خاتون کی نعش برآمد؛ شناخت کے لئے عوام سے تعاون کی اپیل

ہوناور کے کاسرکوڈ سمندر سے ایک نامعلوم خاتون کی نعش برآمد؛ شناخت کے لئے عوام سے تعاون کی اپیل

Fri, 18 Jun 2021 19:48:46    S.O. News Service

ہوناور 18 جون (ایس او نیوز) تعلقہ کے کاسرکوڈ سمندر سے ایک نامعلوم خاتون کی نعش برآمد ہوئی ہے جس کی عمر  35 سے 45 سال  تک ہوسکتی ہے۔ پولس نے عوام الناس سے اپیل کی  ہے کہ اگر کسی کو اس خاتون کےتعلق سے کوئی جانکاری ہوتو پولس کو خبرکریں۔

نعش دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ    یہ تازہ نعش ہے، غالباً صبح کی اولین ساعتوں میں   سمندر میں گر کر ہلاک ہوئی ہے،  جمعہ کی دوپہر قریب  ڈھائی بجے کاسرکوڈ کے  ٹونکا سمندر کنارے پائی گئی ہے۔ (نیوز کے ساتھ فوٹو منسلک کی جارہی ہے)

پولس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ  خاتون کے بارے میں  کسی کو کچھ معلوم ہوتو  ہوناور پی ایس آئی سے 9480805270 یا سرکل پولس انسپکٹر سے موبائل نمبر 9480805233 پر رابطہ کریں۔

 


Share: